صدر پوتن کا 500 غیر ملکی طیارے نہ واپس کرنے کا فیصلہ

 




صدر پوتن نے اس قانون کی منظوری ایک ایسے وقت میں دی ہے جب مغرب کی جانب سے روس پر اقتصادی اور تجارتی

 پابندیوں کے تناظر میں کئی غیرملکی کمپنیوں نے روس سے کہا ہے کہ انہوں نے جو ہوائی جہاز کرائے پر دیے ہوئے ہیں وہ واپس کیے جائیں۔

روس کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق روسی فضائی کمپنیاں جو طیارے استعمال کر رہی ہیں ان میں سے 75 فیصد ایسے ہی جو لیز یا کرائے پر حاصل کیے گئے ہیں۔ ان طیاروں کی تعداد 515 ہے جن کی کل مالیت دس ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

اگر روس کو یہ طیارے واپس کرنا پڑ جاتے ہیں تو روس کی فضائی حدود مسافر بردار طیاروں کے حوالے سے بالکل ویران ہو سکتی ہے۔

اس ممکنہ بحران سے بچنے کے لیے جو نیا قانون بنایا گیا ہے اس کے تحت غیرملکی طیاروں کو روس میں ہی رجسٹر کیا جائے گا تا کہ 'شہری ہوابازی کے شعبے میں کوئی خلل نہ پیدا ہو' اور پروازیں معمول کے مطابق کام کرتی رہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Putin Daughter's Luiza Rozova shut down her social media account

Navigating Today's Social Maze: Unraveling the Threads of Inequality